شلپا شیٹی نے اپنا آدھا سر گنجا کروالیا

سورس: Screen Grab
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے سر کا پچھلے حصے کی ٹنڈ کروالی ۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انڈر کٹ کروانے کے بعد بہت خوش ہیں اور اس کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کر رہی ہیں۔
شلپا شیٹی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر روزانہ رسک نہ لیں تو آپ زندگی نہیں گزار سکتے، چاہے یہ انڈر کٹ بز کٹ ہو یا بازی گری کی نئی مہارت، اس کیلئے بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
شلپا شیٹی نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے سٹائلسٹ کو ان کے سر کے پیچھے کے بال صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سر کا پیچھے کا حصہ گنجا کرتے ہوئے ان سے زیادہ ان کے سٹائلسٹ واحد خوفزدہ تھے۔
View this post on Instagram