بہاولپور میں دوست نے نکاح سے انکار کیا تو لڑکی نے رکشہ ڈرائیور سے شادی کرلی

بہاولپور میں دوست نے نکاح سے انکار کیا تو لڑکی نے رکشہ ڈرائیور سے شادی کرلی
بہاولپور میں دوست نے نکاح سے انکار کیا تو لڑکی نے رکشہ ڈرائیور سے شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاولپور میں 4 ماہ قبل لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروالیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق لڑکی نے بتا یا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ اپنی مرضی سے گئی تھی، دوست نے نکاح سے انکار کر دیا تو ایک رکشا ڈرائیور نے نکاح کی پیش کش کی جو اس نے قبول کرلی ، اب وہ اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔لڑکی نے عدالت میں بھی بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے اور وہ والدین کے گھر نہیں رہنا چاہتی۔لڑکی کے والد نے بھی بیان دیا کہ اسے شادی پر اعتراض نہیں جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔