ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ بمقابلہ بھارت، سنسنی خیز میچ کا فاتح کون رہا؟ آپ بھی جانیے

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دید ی ہے۔
بھارت نے 189 رنز کا ہدف19 ویں اوور کی آخری گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے دونوں اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔بھارت کی جانب سے اشن کشن 46 گیندوں پر 70 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،انکی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔کے ایل راہول نے 24 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ کپتان ویرات کوہلی اپنا جادو جگانے میں ناکام رہےوہ 13گیندوں پر 11 رنز بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے لونگ سٹون، مارک ووڈ اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔انگلینڈ کے دونوں اوپنرز جیسن روئےاور جوس بٹلر نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا،جوس بٹلر 18 اور جیسن روئے 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نمبر ون ٹی 20 بلے باز ڈیو ڈ میلان نے 18 رنز بنائے۔ اننگز کے درمیانی اوورز میں جونی بیئر سٹو اور لونگ سٹون نے بھارتی باؤلرز کے خلاف کھل کر شاٹس کھیلیں اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس لگائے۔بیئر سٹو 36 گیندوں پر 49 جبکہ لونگ سٹون 20 گیندوں پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آخری اوورز میں آل راونڈر معین علی نے بھارتی باؤلرز کا خوب بھرکس نکالاوہ 20 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انکی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔