12 ربیع الاول پر قیدیوں کے لیے خصوصی کھانے کی منظوری، کس طرح تواضع کی جائے گی ؟ قیدیوں کے لیے خوشخبری

 12 ربیع الاول پر قیدیوں کے لیے خصوصی کھانے کی منظوری، کس طرح تواضع کی جائے گی ...
 12 ربیع الاول پر قیدیوں کے لیے خصوصی کھانے کی منظوری، کس طرح تواضع کی جائے گی ؟ قیدیوں کے لیے خوشخبری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول پر قیدیوں کے لیے خصوصی کھانے کی منظوری دے دی۔
جیو نیوز کے مطابق قیدیوں کے لیے خصوصی کھانے کی منظوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیلوں میں میلادالنبی ﷺپر قیدیوں کوناشتہ میں پراٹھا، حلوہ اور چائے دی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کو دوپہر کے کھانے میں چکن بریانی، دہی اور زردہ دیا جائے گا جبکہ شام کے کھانے میں چکن، روٹی، سویاں اورکشمیری چائے دی جائے گی۔