مہنگائی کا اثر، کراچی میں موٹرسائیکل کی بجائے پٹرول چوری کی واردتیں شروع، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے بعد چوروں نے موٹرسائیکل کی بجائے پٹرول چوری کی وارداتیں شروع کردی ہیں۔
پٹرول چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم موٹرسائیکل پر آکر رکتا ہے اور موٹرسائیکل میں پٹرول ٹینکی کے ساتھ بوتل لگا کر چلا جاتا ہے اور کچھ دیر بعد واپس آکر پٹرول سے بھری بوتل چوری کرکے فرار ہوجاتا ہے ۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔حکومت کی جانب سے تین روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے روپے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔جس پر عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
مہنگائی کے ستائے عوام
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 18, 2021
موٹر سائیکل چھوڑو پٹرول چوری کرو
پہلے باہر کھڑی موٹر سائیکل نہیں بچتی تھی اب پٹرول نہیں بچے گا۔#Karachi pic.twitter.com/V0JTIZ9G6U