"ڈاکٹر نے مجھے ہراساں کیا لیکن میں اپنی ماں کو نہیں بتا پائی کیونکہ ۔۔۔" اداکارہ نینا گپتا کا بڑا انکشاف

"ڈاکٹر نے مجھے ہراساں کیا لیکن میں اپنی ماں کو نہیں بتا پائی کیونکہ ۔۔۔" ...
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا  کا کہنا ہے کہ انہیں چھوٹی عمر میں ایک ڈاکٹر نے ہراساں کیا لیکن وہ اس واقعے کے بارے میں اپنی ماں کو اس خوف سے نہیں بتا پائیں کہ کہیں وہ اسے میری ہی غلطی قرار نہ دے دیں۔

اپنی آپ بیتی "سچ کہوں تو" میں ہراسانی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے نینا گپتا نے لکھا کہ وہ ایک بار ڈاکٹر کو اپنی آنکھیں چیک کروانے کیلئے گئیں۔ ڈاکٹر نے آنکھوں کے چیک اپ کے بعد جسم کے مختلف حصوں کو بھی چیک کرنا شروع کردیا ، ڈاکٹر نے جسم کے ان حصوں کا بھی چیک اپ کیا جن کا آنکھوں سے کوئی تعلق ہی نہیں بنتا۔

نینا گپتا کے مطابق وہ اس واقعے سے انتہائی خوفزدہ تھیں، جب گھر واپس آئیں تو راستے میں ایک جگہ چھپ کر خوب روئیں اور دل ہلکا ہونے کے بعد گھر گئیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ماں کو اس واقعے کے بارے میں اس خوف سے نہیں بتایا کہ کہیں وہ اسے میری ہی غلطی قرار نہ دے دیں۔

مزید :

تفریح -