ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر محمد زبیر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر محمد زبیر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ ...
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر محمد زبیر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر ملک میں غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے اور اگر فیصلہ ہوگیا ہے تو وزیر وقت بتانے سے قاصر کیوں ہیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میںان کا کہنا تھا کہ حکومت کو احساس ہونا چاہیے کہ اس معاملے کو 2 ہفتے ہوگئے اور ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے مگر وزیراعظم اس ہم معاملے کو لے کر بیٹھ ہی گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ملک کا بہت نقصان ہوچکا ہے، ان حساس معاملوں کو پبلک میں لانا ہی نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ آج تک ڈی جی آئی آئی کی تعیناتی جیسے حساس معاملے میں پبلک میں اتنی بحث نہیں ہوئی جتنی اس مرتبہ ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -