حکومت کا سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی کا فیصلہ، بڑا دعویٰ

حکومت کا سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی کا فیصلہ، بڑا دعویٰ
حکومت کا سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی کا فیصلہ، بڑا دعویٰ
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے حکومت نے عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں جنرل نشست سے سینیٹر کا الیکشن لڑوایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لے کر ان کی نشست خالی کرائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لینے کے بعد انہیں وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شوکت ترین کو اپریل میں وزیر خزانہ  بنایا گیا تھا تاہم وہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت چھ ماہ میں رکنِ قومی اسمبلی یا سینیٹ منتخب نہیں ہوسکے جس کے باعث ان کی مدت بطور وزیر خزانہ پوری ہوگئی۔ آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -