پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منطوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں  فوری طور پر ایڈمنسٹریٹرز کو دستبردار کرنے  کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی  نے محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے  پنجاب حکومت کو بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے 20 اکتوبر تک کی مہلت دی تھی۔

مزید :

قومی -