’ملزمان با اثر ہیں ، دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘ موٹر وے پر زیادتی کا شکار لڑکی کا بیان
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرہ کے قریب موٹر وے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس کی جان کو خطرہ ہے، اسے کچھ ہوا تو ذمہ دار ملزمان ہوں گے۔
جیو نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی نے تھانہ سٹی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروایا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ مقامی پولیس کے رویے سے مطمئن نہیں، حکام سے مطالبہ ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہتی ہوں۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں متاثرہ لڑکی اور ملزمان میں پہلے سے ٹیلی فونک رابطے تھے، یہ اچانک ہونے والا واقعہ نہیں، کیس کی تمام زایوں سے تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق ہیں وہ سامنے آجائیں گے۔
خیال رہے کہ موٹروے پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 11 اکتوبرکوپیش آیا تھا، واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔