پاکستان کا اگلا وارم اپ میچ کس ٹیم سے اور کب ہوگا؟ آپ بھی جانیے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا اگلا وارم اپ میچ آسڑیلیا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستانی ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا۔پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔ دوسرے وارم اپ میچ کے دوران ان کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے جن کو پہلے میچ میں بیٹنگ یا باؤلنگ کا موقع نہیں ملا تھا۔