جدہ میں عقیل آرائیں کی جانب سے مبشر افضل چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ، تحریک انصاف کے تمام گروپوں کی شرکت

جدہ میں عقیل آرائیں کی جانب سے مبشر افضل چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ، تحریک ...
جدہ میں عقیل آرائیں کی جانب سے مبشر افضل چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ، تحریک انصاف کے تمام گروپوں کی شرکت

  

جدہ  ( محمد اکرم اسد )  وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ دیار غیر میں ہم سب اپنے اپنے  اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا ئیں تاکہ پاکستان کو دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے،  ان خیالات کا اظہار  پی ٹی آئی گوجرنوالہ کے سینئر نائب صدر اور کاروباری شخصیت مبشر افضل چیمہ  نے پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی عقیل آرائیں کی جانب سے  اپنے اعزاز میں دیے  گئے عشائیہ میں کیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے تمام گروپس کے اراکین نے شرکت کی۔

 تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت انجینئر قاری محمد  آصف کو حاصل ہوئی اور ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ  میاں محی الدین نے پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض ٹائیگر فورس کے صدر انجم اقبال وڑائچ نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

 میزبان عقیل آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد تمام رنجشیں بھلا کر ایک ہیں اور آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک جان ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے روشن پاکستان کی تکمیل ہو سکے۔

اس موقع پر  انجم وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں مقامی پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، انہوں نے پارٹی میں خواتین کے کردار کو بھی سراہا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان تحریک  انصاف  مکہ سٹی ڈاکٹر انور جاوید ، سعودی عریبیہ چیپٹر کےسینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان  اور پاکستان تحریک  انصاف  جدہ  سٹی کے صدر  خواجہ حماد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کو چاہیے کہ ورکرز کو عزت دیں اور ان کے مسائل حل کروانے میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بھی عمران خان جیت کر دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے ۔

اس موقع پر تقریب میں چوہدری اکرم فیض، چوہدری فیاض احمد،  رانا محبوب احمد، عبدالرحمن کمبوہ، میاں زبیر، جمشید جمی ، عمران عبدالحمید، ساجد بل، شہزاد ہنجرا، مظہر انجم، اسماعیل رضا، عمران بھائی، بصیر پراچہ، مرزا مدثر، محی الدین، ملک آصف ،شبان بھٹہ ،امان اللہ خان ،سمیت دوسرے اراکین بھی موجود تھے۔ عشائیے کے اختتام پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔