بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی،عظمیٰ بخاری 

Oct 18, 2024 | 11:17 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی،کسی کو اجازت نہیں کہ وہ بغاوت کی کالز دے کر امن وامان خراب کرے،کوئی الزام لگا رہا ہے تو وہ ثبوت بھی پیش کرے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وزیراطلاعات پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنی سیاست کیلئے اتنا کیوں گر رہے ہو؟دوسروں کی بچیوں کا لحاظ تو کرو، والدین پولیس سٹیشنوں کے باہر کھڑے رل رہے ہیں،اس واقعہ میں بھی 9مئی والی لوٹ مار کی گئی،ان کاکہناتھا کہ تحریک فساد پارٹی آج معصوم بننے کی کوشش کررہی ہے،پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے،اپنے ملک کیخلاف بغاوت کو فرض قرار دیا جارہا ہے،والدین، اساتذہ اور میڈیا اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی،کسی کو اجازت نہیں کہ وہ بغاوت کی کالز دے کر امن وامان خراب کرے،کوئی الزام لگا رہا ہے تو وہ ثبوت بھی پیش کرے،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی والے پنجاب میں آگ لگانے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں،آئی ایس ایف کے لوگوں کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کیلئے بلایا گیا۔

مزیدخبریں