میٹا نے کمپنی کی پرچی پر راشن خریدنے والے ملازمین کے ساتھ کیا کیا؟ حیران کن انکشاف

Oct 18, 2024 | 01:03 PM

سکرامنٹو (ویب ڈیسک) فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے فوڈ واؤچرز کے غلط استعمال پر 24 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔ یہ ملازمین کمپنی کی طرف سے کھانے پینے کے لیے دیے جانے والے واؤچرز سے چائے کی پٹی، ڈیٹرجنٹ پاؤڈر اور دیگر چھوٹی موٹی اشیا خریدتے پائے گئے تھے۔

ادارے کی میل کریڈٹ پالیسی کے تحت دفتر کی حدود میں کھانے پینے کے لیے 25 ڈالر کے واؤچر دیے جاتے ہیں۔ فائنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بعض ملازمین نے غیر حاضری کی صورت میں دفتر کے واؤچر کے ذریعے کھانا گھر منگوایا۔

میٹا کے ایک ملازم کے مطابق سالانہ چار لاکھ ڈالر تنخواہ لینے والے ایک ملازم نے بھی گروسری کے معمول آئٹمز لینے کے لیے دفتر کے فوڈ واؤچر استعمال کیے۔

جون 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق میٹا کے ملازمین کی تعداد 70779 ہے۔ اب ادارہ کئی شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ری اسٹرکچرنگ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں