مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ کتنے صفحات اور کتنے نکات پر مشتمل ہے ۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

Oct 18, 2024 | 01:28 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ کتنے صفحات اور کتنے نکات پر مشتمل  ہے ۔۔۔؟ اس حوالے سے اہم  تفصیلات  سامنے آئی ہیں جن کے مطابق مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ 12 صفحات اور 24 نکات پر مشتمل ہے،سپریم کورٹ کا کوئی جج اوریجنل اختیار سماعت، سوموٹو مقدمات کا ماز نہیں ہوگا‘ سپریم کورٹ کا کوئی جج آئینی اپیلوں یا صدارتی ریفرنس کی سماعت کا مجاز نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس کی مدت زیادہ سے زیادہ 3 سال ہوگی، چیف جسٹس کی عمر 65 برس سےکم بھی ہوگی تو ریٹائر ہو جائیں گے۔

 آرٹیکل 63 میں ترمیم ہوگی اور دہری شہریت کا حامل الیکشن لڑنےکے لیے اہل قرار پائےگا۔

 منتخب ہونے پر 90 روز میں غیر ملکی شہریت ترک کرنے کی پابندی ہوگی۔

 آرٹیکل 63 اے میں ترمیم ہوگی، منحرف رکن کا ووٹ شمار ہو گا۔

مزیدخبریں