اہم قومی کمیشن جسکا اجلاس مشرف دور کے بعد آج تک کیوں نہ ہو سکا؟ چشم کشا انکشاف

Oct 18, 2024 | 01:38 PM

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )کیا آپ جانتے ہیں کہ وطن عزیز میں ایک اہم  قومی کمیشن ایسا بھی ہے  جس کا اجلاس ہوئے 2دہائیوں سے زائد کا عرصہ بیت گیا ۔ اور اب بھی یہ پیش گوئی نہیں کی جا سکتی کہ اس کمیشن کا اجلاس کب ہو گا ؟

تفصیلات  کے مطابق انتہائی اہم فورم نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس 22سال میں نہیں ہو سکا ،آخری بار فورم کا اجلاس صدر پرویز مشرف کے دور میں 2002ء میں ہوا تھا ۔

 "جنگ " نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  مطابق کمیشن کا اجلاس بروقت ہونا چاہیے، اس سے حکمرانوں کی سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ میں دلچسپی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق 2002ء میں آخری بار قومی کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا تھا ،سائنس و ٹیکنالوجی میں آئے روز نئی جدتیں آ رہی ہیں ایسے میں کمیشن کا اجلاس بروقت ہونا اہم ترین قومی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں