چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی پوسٹ کیلئے کتنے امیدوار میدان میں ہیں ؟جانیے

Oct 18, 2024 | 02:08 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی پوسٹ کیلئے کتنے  امیدوار میدان میں ہیں ؟تعداد سامنے آ گئی 

 تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی(ایم پی ون سکیل) پوسٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل شروع کر دیا ہے۔

"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  مجموعی طور پر 92امیدوار میدان میں، پہلے روز 72امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلایا گیا ۔ اس پوسٹ کیلئے 92امیدوار میدان میں ہیں ۔انٹرویوز کا عمل جمعرات کو پہلے روز شام ساڑھے چھ بجے تک جاری رہا، (آج) جمعہ کو باقی امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلایا گیا ۔

مزیدخبریں