تیسرا ٹیسٹ، راولپنڈی کی پچ کے بارے میں قومی ٹیم کے سلیکٹرز کیا منصوبہ بندی بنا رہے ہیں؟ جانئے

Oct 18, 2024 | 02:21 PM

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان  اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے لیے پچ کی تیاری جاری ہے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ  3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آخری میچ کے لیے پنڈی سٹیڈیم  میں پچ کی تیاری جاری ہے اور سلیکٹرز پنڈی ٹیسٹ کی پچ سے بھی ہوم ایڈوانٹیج لینے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سلیکٹر عاقب جاوید پنڈی ٹیسٹ کی پچ پربھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور انہوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کو خصوصی ہدایات دے دیں ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پنڈی میں بھی ملتان ٹیسٹ کی طرح اسپن وکٹ تیارکرنے کی کوشش کی جائے گی اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے روایت سے ہٹ کر پچ بنانے کی کوشش کی جائے گی، پچ کو ہرممکن ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جائے گی جب کہ سکوائر کو بھی ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ سلیکٹر عاقب جاوید پچ کی تیاری دیکھنے کے لیے راولپنڈی بھی جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ 

مزیدخبریں