مجوزہ آئینی ترمیم ، حکومت جو ڈرافٹ لائی تھی اس میں کتنی شقیں ابھی تک ڈسکس نہیں ہوئیں ۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف

Oct 18, 2024 | 02:26 PM

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی جے یو آئی شاہدہ اختر علی نے  انکشاف کیا ہے کہ جو ڈرافٹ حکومت پہلے دن لائی تھی اس میں 56 شقیں تھیں وہ ابھی ڈسکس نہیں ہوئی ہیں ۔ آئینی کورٹ کے طریقہ کار سے متعلق بات ہے کہ ایک بینچ تشکیل دیا جائے جو آئینی معاملات دیکھے،فوجی عدالتوں سے متعلق تمام جماعتوں کے سب سے زیادہ تحفظات ہیں۔ہمارا کام آئین سازی ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ لوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی  کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا   نے بھی شرکت کی ۔

 پروگرام میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا  کہ کوئی بھی ایسا طریقہ کار جو ہماری روایات اور پارلیمانی طریقہ کے برعکس ہو تو نہیں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں