سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز کوٹہ غیرآئینی قرار ،سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Oct 18, 2024 | 02:27 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،جسٹس نعیم افغان نے سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق کیس کا فیصلہ تحریر کیا،سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز کوٹے کو غیرآئینی قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کی پالیسی ختم کریں،سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالتی فیصلے کا اطلاق پہلے سے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملنے والے کوٹے پر نہیں ہوگا، عدالتی فیصلے کا اطلاق دہشتگردی واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے ورثا پر نہیں ہوگا،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  عدالتی فیصلے کا اطلاق شہدا کے ورثا کو ملنے والے پیکجز اور پالیسیز پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں