190ملین پاؤنڈز ریفرنس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ

Oct 18, 2024 | 02:52 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ  کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں کی بریت کی درخواستوں پر 24اکتوبر کو سماعت نہیں ہو سکے گی، بریت کی درخواستیں نوسکوپ لسٹ میں ڈال کر کازلسٹ منسوخ کی گئی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کرنا تھی۔

یاد رہے کہ 9اکتوبر کو جسٹس میاں گل حسن کی طبیعت ناسازی کے باعث  سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

مزیدخبریں