تنخواہ دار طبقے نے 3 ماہ میں کتنا  انکم ٹیکس ادا کیا ۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں 

Oct 18, 2024 | 05:36 PM

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تنخواہ دار طبقے نے 3 ماہ میں کتنا  انکم ٹیکس ادا کیا  اور کس کس کس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔۔۔؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے صرف3 ماہ میں مجموعی طور پر 111 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے جو حکمران جماعت کے منظور نظر تاجروں کے ادا کردہ ٹیکسوں سے 1550 فیصد اور پچھلے مال سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ہے۔

خبر رساں ادارے "این این آئی " کے مطابق  گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار افراد نے 71ارب روپے ادا کیے تھے۔ حکومت نے رواں سال جون میں اخراجات میں کمی اور ٹیکس نیٹ کو مؤثر انداز میں بڑھانے کے بجائے تنخواہ دار افراد پر ٹیکس بوجھ میں غیر معمولی اضافہ کیا ۔ 28 ارب روپے کا انکم ٹیکس تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین نے ادا کیا ہے جن کی تنخواہوں میں میں20 سے 25 فیصد اضافہ ہوا ۔باقی 83 ارب روپے کا انکم ٹیکس نجی شعبے کے ملازمین نے ادا کیا جن کی اکثریت کو سالانہ انکریمنٹ بھی نہیں ملتی۔

مزیدخبریں