آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی سے منظور

Oct 18, 2024 | 05:45 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس  میں آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین خورشید شاہ نے کہا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں۔کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے سے متعلق معاملے کو متفقہ طور پر کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دی، کابینہ سے منظوری پر اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن میں کامیابی کے 3 ماہ بعد دوسری شہریت چھوڑنا پڑے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایمل ولی خان کیوں نہیں آئے مجھے علم نہیں۔

مزیدخبریں