بلاول بھٹو کی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی

Oct 18, 2024 | 07:06 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بلاول بھٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جمہوریت کے دعویدار ہیں، ہمیں اتنی آپ سے توقعات ہیں۔ 
روزنامہ جنگ کے مطابق بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سےحتمی مسودے پر مشاورت کریں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے حتمی آئینی ترمیمی مسودے پر 4 رکنی کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہیں۔

کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ دے گی، ملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں