جو بھی صدق دل کے ساتھ طلبگار ہوتا ہے اسے معافی ملتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Oct 18, 2024 | 07:46 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے وسیلہ سے کی جانے والی دعاؤں کو اللہ قبول کرتا ہے۔آپ ﷺ کا روضہ مبارک کائنات کا نہایت متبرک و مقدس مقام ہے۔خوش قسمت لوگوں کو روضہ مبارک کی حاضری نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان خطا کار ہے مگر اللہ رب االعزت کی شان بے پایاں ہے،جو بھی صدق دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوتا ہے اسے معافی ملتی ہے۔اس مختصر زندگی کو اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کےلیے صرف کریں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے رہیں۔  آپ ﷺ کی محبت روح اعمال اور بنیاد ایمان ہے۔انسان کے وہ عمل بے کار ہیں جو عشق مصطفی ﷺ اور حب رسول ﷺ سے خالی ہیں۔

مزیدخبریں