حمزہ شہباز کا اپنے حلقے کا ہنگامی دورہ ،اہم شخصیات سے ملاقات ، دیرینہ کارکن کی وفات پر فاتحہ خوانی

Oct 18, 2024 | 10:49 PM

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رکن قومی اسمبلی  حمزہ شہباز   نے اچانک اپنے حلقے  این اے 118کا دورہ کیا  ، اہم مقامی شخصیات سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل کا جائزہ لیا ۔  مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ این اے 118مسلم لیگ (ن) کے  گڑھ مانا جاتا ہے  اور  سابق وزیر اعظم میاں  محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف   کا بھی آبائی حلقہ تصور کیا جاتا ہے ۔ 

حمزہ شہباز   کچا نسبت روڈ پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ، انکے ہمراہ انکے سیکرٹری  صبغت سلطان ، دستگیر شاہ اور  میڈیا ایڈوائزرعمران گورایہ پی پی بھی تھے ۔حمزہ شہباز 147یو سی 169 گوالمنڈی کے سینئر کارکن اور سابقہ کونسلر میاں آصف پرویز کے گھر گئے اور ان کے  والد پرویز اختر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  چاچا مٹھا،میر نجیب،حماد بٹ،فراز،ملک کاشف،ملک نصیر، شہزاد بٹ،وائس چیئرمین عدنان بٹ، کونسلر عمران یونس ،کونسلر عاقب قریشی، کونسلر شاہد غوری، کونسلر نعیم عمر  ،لیڈی کونسلر روبینہ قریشی، حافظ افضل  سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزیدخبریں