وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کو تقرری کا لیٹر د یدیا ، گھر کے باہر سڑک بنوانے کا حکم بھی جاری

Oct 18, 2024 | 11:12 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئیں،سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کو تقرری کا لیٹر د یا۔ محمد عظیم الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ اینڈ ویژول آرٹ میں ٹیچرکے فرائض سرانجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ  نے ہمت کارڈ کی تقریب میں سپیشل پرسن محمد عظیم کو ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ محمد عظیم پنسل سے سکیچ بنانے کے ماہر ہیں۔ وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر محمد عظیم کو الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کر دی گئی ہے۔

 وزیراعلی مریم نوازنے محمد عظیم کے گھر کی سڑک بھی بنوانے کا حکم  بھی دیا ہے۔ سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپیشل ہونے کے باوجود محمد عظیم کی ہمت اورحوصلہ قابل ستائش ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محمد عظیم کی بنائی ہوئی تصویر اپنے آفس میں آویزاں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عظیم نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا بلکہ اپنے ہنر سے لوگوں کو حیران کیا ہے۔

سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے جس محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔انہوں نے وعدہ کیا اوراسے نبھایا، دل سے ان کا مشکور ہوں۔

سپیشل پرسن محمد عظیم کے والد سلیم اختر نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب  کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں