جو ہوگیا، اچھاہوا، حکومت اور عدلیہ ماضی کا تجربہ دہرانانہیں چاہتے : مجیب الرحمان شامی

جو ہوگیا، اچھاہوا، حکومت اور عدلیہ ماضی کا تجربہ دہرانانہیں چاہتے : مجیب ...
جو ہوگیا، اچھاہوا، حکومت اور عدلیہ ماضی کا تجربہ دہرانانہیں چاہتے : مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ حکومت اور عدالت ماضی کا تجربہ دہرانہ نہیں چاہتے ،جو ہوگیا، اچھاہوا۔این آر او عمل درآمد کیس میں حکومت کی طرف سے خط لکھنے کے بیان پر دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ جو ہوگیاہے ، اچھا ہوا ،اِس سے پریشانی کم ہوگی اور اب جمہوریت کے استحکام کی طرف بڑھیں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ فیصلے حالات کو دیکھ کرہوتے ہیں ، یہ ضروری نہیں کہ ہر حالت میں ایک ہی فیصلہ ہو۔مجیب الرحمان شامی کاکہناتھاکہ حکومت اور عدالت ایک وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا تجربہ کرچکے ہیں اور لگتاہے کہ دونوں تجربہ دہرانے سے گریز چاہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -