ملتان ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایسا کام شروع کردیا کہ عمران خان غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، ہاتھ بھی اٹھادیا

ملتان ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایسا کام شروع کردیا کہ عمران خان ...
ملتان ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایسا کام شروع کردیا کہ عمران خان غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، ہاتھ بھی اٹھادیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سیاستدانوں میں عمران خان کو مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوانے کے حوالے سے کافی شہرت حاصل ہے لیکن جب کارکنوں کا ہجوم سیلفی بنوانے کیلئے امڈ آئے تو عمران خان بھی اکتا جاتے ہیں۔

نجی  نیوز ویب سائٹ کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پرچیچہ وطنی جلسے کے بعد جب عمران خان نے رخت سفر باندھا تو کارکنوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کیلئے امڈ آئی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کپتان کے ساتھ سیلفیاں بنوانا شروع کردیں جس پر وہاں شدید رش لگ گیا۔ اس دوران خوب دھکم پیل بھی ہوئی جس پر عمران خان نے کارکنوں کو جھاڑ پلائی لیکن کارکن سیلفیاں بنانے سے باز نہ آئے تو عمران خان کو مجبوراً ہاتھ بھی اٹھانا پڑا اور کارکنوں کو تھپڑ جڑ دیے۔

مزید : ملتان