ن لیگ نے پر امن کارکنوں پر جارحیت دکھائی تو خود نقصان کی ذمہ دار ہوگی:شاہ فرمان
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے پر امن کارکنوں پر جارحیت دکھائی تو خود نقصان کی ذمہ دار ہوگی، تحریک انصاف کے رہنما ہمت اور حوصلے مین کسی سے کم نہیں ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کے دوران اگر (ن) لیگ نے پر امن کارکنوں پر جارحیت دکھائی تو لڑائی کارکن میں بلکہ ارکان اسمبلی اور قیادت میں ہوگی اور (ن) لیگ نقصان کی خود ذمہ دار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ہمت اور حوصلے میں کسی سے کم نہیں ہیں ۔