2015ء کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2.06ارب یوروریکارڈ

2015ء کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2.06ارب یوروریکارڈ

 اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ سال 2015 ء کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2.06 ارب یورو ریکارڈ کیا گیا ہے اور تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا ہے۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران پاکستان نے برطانیہ کو 1.355 ارب یورو کی برآمدات کی تھیں جبکہ برطانیہ سے 0.704 ارب یورو کی درآمدات کی گئیں اسطرح پاک برطانیہ باہمی تجارت کے تحت تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کی منڈیوں تک آسان رسائی اور برآمدات کے فروغ کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت جنوری 2014 ء کے بعد برطانیہ کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس