ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں کمی

ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو (اے پی پی)ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور خام تیل کے نرخوں میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں ربڑ کے فروری کیلئے سودے 0.2 ین کم ہوکر 157.7 ین فی کلوگرام رہے۔مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ربڑ کی قیمتیں 0.7 فیصد تک گرگئیں۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں ربڑ کے اکتوبر کیلئے سودے 0.5 فیصد کم ہوکر 132.30 امریکی سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

مزید : کامرس