جولائی کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں38 فیصد کی کمی

جولائی کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں38 فیصد کی کمی

کراچی(اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں38 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور اس دوران برآمدات میں10.999 ملین ڈالرکی کمی ہوئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی2016ء کے دوران6.586 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات سے 17.585 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی2015ء کے مقابلہ میں جولائی 2016ء کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں38 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس