گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سالانہ 442 ملین یونٹس سستی بجلی شامل ہو گی

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سالانہ 442 ملین یونٹس سستی بجلی شامل ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی) گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے سالانہ 442 ملین یونٹس سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی جس سے نی صرف توانائی کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ منصوبہ کی بروقت تکمیل سے صارفین کو آبی وسائل سے حاصل ہونے والی سستی بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں مواعنے حاصل ہو گی۔ چترال میں دریائے گولن گول پر تعمیر کئے جانے والے توانائی کے منصوبے کی پیداواری استعداد 108 میگا واٹ ہے۔

منصوبے کی انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ منصوبہ کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا جس سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے اور سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔

مزید : کامرس