امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی،پٹرول میں اضافہ

امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی،پٹرول میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی)امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی جبکہ پٹرول کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ایران کی جانب سے تیل کی سپلائی میں اضافہ اور مقامی ریفائنری میں خرابی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ وقفے پر 86 سینٹ (1.9 فیصد) کم ہوکر 45.73 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 99 سینٹ (2.2 فیصد) کمی کے بعد 42.92 ڈالر فی بیرل رہے۔ادھر کولونیل پائپ لائن کی خرابی میں مزید توسیع کے امکانات پر پٹرول کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس