جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے،سجل علی

جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے،سجل علی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے ۔عینی نے کہا کہ اب لاکھوں روپے سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں اور اربوں لگانا ہوں گے میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں بہت جلد خود بھی انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی۔عید پرریلیز ہونے والی فلم’’زندگی کتنی حسین ہے ‘‘میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔اس فلم میں میرے ساتھ معروف اداکار و ماڈل فیروز خان نے کام کیا ہے۔ اس میگا پراجیکٹ کو انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

مزید : کلچر