شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے،میرا

شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے،میرا

لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل میرانے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے ۔میرا نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں مصروف ہوں ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

مزید : کلچر