’’آنگن میں دیوار‘‘میں میرے رول کو بہت پسند کیا جا رہا ہے،سہراب افگن

’’آنگن میں دیوار‘‘میں میرے رول کو بہت پسند کیا جا رہا ہے،سہراب افگن
 ’’آنگن میں دیوار‘‘میں میرے رول کو بہت پسند کیا جا رہا ہے،سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار سہراب افگن نے کہا ہے کہ پی ٹی وی سے ان دنوں کامیابی کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کئے جانے والے سوپ’’آنگن میں دیوار‘‘میں میرے رول کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔شاہد عزیز کی ڈائریکشن میں بنائے جانے والے اس سوپ میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔سہراب افگن نے کہا کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے ، ہر جگہ آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت افراد نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں ۔ مجھ میں ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، کسی مخصوص کردار کی چھاپ اپنے اوپر ہرگز لگنے نہیں دوں گا ۔

سہراب افگن نے کہا کہ ٹی وی نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، فنانسروں کو چاہیے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔ تاکہ انڈسٹری کو نوجوان فنکار مہیا آ سکیں ۔

مزید : کلچر