البیراک افسران کا شہر کا دورہ ،عید کے بعد صفائی کا جائزہ لیا

البیراک افسران کا شہر کا دورہ ،عید کے بعد صفائی کا جائزہ لیا

لاہور(نامہ نگار)عید الاضحی کے بعد صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے البیراک افسران نے شہر کا دورہ کیا اورصفائی آپریشنز کی کامیا ب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی صفائی کے حوالے سے میگا ایونٹ ہوتا ہے جسے اہم چیلنج کے طور پر لیا جاتا ہے۔ اضافی وسائل اور گاڑیوں کی مدد سے عید آپریشنز اس سال بھی انتہائی کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ہزاروں ٹن کوڑا ٹھکانے لگانے اور تینوں دن فیلڈ میں موجود رہنے پر البیراک انتظامیہ نے سینڑی ورکرز اور البیراک سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پرعید کے دوران فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے سٹاف کے لیے اعزازی تنخواہ کا بھی اعلان کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1