پانامہ لیکس میگا کرپشن سیکنڈل ہے،میاں کامران سیف

پانامہ لیکس میگا کرپشن سیکنڈل ہے،میاں کامران سیف

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ( ق) کے راہنما میاں کامران سیف نے کہا کہ پانامہ لیکس میگا کرپشن سیکنڈل ہے ، وزیراعظم کے اہل خانہ اس میں ملوث ہیں ،وزیراعظم اس سے راہ فرا ر اختیار کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے تراش رہے ہیں اور تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مسلسل احتجاج اور مطالبے پر تحقیقات نہ کروانا اورپانامہ لیکس میں ملکی لوٹی ہوئی دولت کو وطن واپس لانے کے اقدامات نہ کرنا دال میں کچھ کالا ہے ثابت کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تحریک انصاف احتجاجاً رائے ونڈ مارچ کا پروگرام بنا رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1