تحریک احتساب نے بھونچال برپا کر دیا ہے،سعدیہ سہیل رانا
لاہور(اپنے خبر نگار سے،لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک احتساب نے مسلم لیگ (ن )کی حکومت اور حواریوں کی صفوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے اپنے آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک احتساب کا مقصد کرپشن کرنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہے کرپٹ جماعتیں کبھی نہیں چاہیں گی کہ عوام کو کرپشن کے خلاف شعور آئے یہ ہی وجہ ہے آج تک کسی جماعت نے کرپشن کے خلاف تحریک نہیں چلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب حکمرانوں کو دینا ہو گا عوام قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور جبکہ حکمران اشرافیہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت پر عیاشیاں اور بیرون ملک اثاثے بنانے میں مصروف ہیں۔