حکومت کے خلافکسی بھی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے،عدنان ہنجراء

حکومت کے خلافکسی بھی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے،عدنان ہنجراء

لاہور(نامہ نگار) سابق ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف کسی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے اور جمہوریت کے استحکام اور بالا دستی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے مگر حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ایسی پالیسیاں مرتب کرے کہ جس سے عوام کو ریلیف مل سکے مگر افسو س لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور حکومت کے کانو پر جوں نہیں رینگتی ۔انہوں نے کہا عمران خان کا مارچ سمجھ سے بالا تر ہے اس وقت پاکستان کسی مارچ کامتحمل نہیں ہو سکتا۔ کیوں کہ اس وقت ہماری افواج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب غضب کر رہی ہے لہذا اس وقت تمام سیاسی اور مذہبی تنظمیں ایک پیچ پر آجائیں اور مل کر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں

مزید : میٹروپولیٹن 1