جیلوں سے بچوں کی ایس او ایس ویلج منتقلی احسن اقدام ہے،منزہ

جیلوں سے بچوں کی ایس او ایس ویلج منتقلی احسن اقدام ہے،منزہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب بھر کی جیلوں میں قید خواتین کے ساتھ رہنے والے بچوں کو سود مند شہری بنا نے کے لئے ایس او ایس ویلیج منتقلی کا فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے ۔بچے ہمارا مستقبل ہیں،جیل کا ماحول بچوں کے ذہنوں کو پراگندہ کر تا ہے ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو زندگی کی تما م تر سہو لیات فراہم کی جاتی ہیں اور ان کے ذہنوں کو عام بچوں کے لیول پر لانا ہماری اولین کوشش ہے ۔ترجمان ایس او ایس ویلیج منزہ نے گز شتہ روز ’’روزنا مہ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ ایس او ایس ہومز میں اس وقت پنجاب بھر کی جیلوں سے آئے بچوں کی تعداد 4 جن میں دو بچے اور دو بچیاں شا مل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے قوم کے معمار ہیں ان کے رہنے اور پروش کے لئے ماحول بھی صاف ستھرا ہو نا چا ہیے تاکہ یہ بچے اپنے آپ کو معاشرے کا سود مند شہری ثابت کر یں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1