دہشتگرد ناکام ارادوں میں پسپا ہونے والے ہیں،یوتھ اسمبلی

دہشتگرد ناکام ارادوں میں پسپا ہونے والے ہیں،یوتھ اسمبلی

لاہور (پ ر) مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ دہشت گرد اپنے ناکام ارادوں میں پسپا ہونے والے ہیں، پاک افواج اور سکیورٹی فوسز ان کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے، مسجدوں، گرجوں او عبادت گاہوں پ حملہ کرنے والے شیطان کے پیروکار فری میسن ہیں۔ آج ہمیں اپنے ملک کی محافظ افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہیں، وقت کی آواز ہے کہ شہید ہونے والے 28 نمازیوں کے پاک خون کا بدلہ لینا ہوگا۔ ساری قوم کو ایک آواز ہوکر شہداء کے قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتارنا ہے۔ اس وقت فوج اور سکیورٹی اداروں کی ٹانگیں کھینچنے والے قوم کے دشمن ہیں ۔ یوتھ اسمبلی فاؤنڈیشن کے نوجوان پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے تک اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین کامران خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فوج اور جمہوری حکومت مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑر ہی ہیں لیکن اس جنگ کو مزید کامیاب بنانے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ ہم پاکستان کے محافظوں کے لئے اچھی سوچ اور اچھے خیالات پھیلانے کے لئے تمام تعلیمی اداروں میں پیغام لے کر جائیں گے۔ شہزاد گیلانی اور قاسم منیر نے کہا ہم ان شہداء کا خون معاف نہیں کریں گے ان دہشت گردوں نے پاکستان کی سرزمین کو خون سے نہلا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1