تحریک انصافکے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،پیر اشرفرسول

تحریک انصافکے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،پیر اشرفرسول
 تحریک انصافکے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،پیر اشرفرسول

  

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ( ن) کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔دھرنا سیاست والے ہر مقام پر ناکام ہوگئے مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی ترقی کا سفر ہر صورت جاری رکھے گی۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ دھرنے والے ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں ان کا خواب ہرگز کبھی پورا نہیں ہوگا۔ پاکستان کے غیور عوام نے ان کو بری طرح سے مسترد کردیا ہے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سالمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیندیں ختم ہوچکی ہیں وہ جانتے ہیں کہ 2018کے انتخاب میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی ، دھرنوں ، ریلیوں یا انتشار اور منفی سیاست نہیں بلکہ کارکردگی اور عوام کی خدمت سے ملتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1