تحصیل ہسپتال فیروزوالہ کا معیار بہتر بنایا جائے،مریضوں کا مطالبہ

تحصیل ہسپتال فیروزوالہ کا معیار بہتر بنایا جائے،مریضوں کا مطالبہ

فیروزوالہ(نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں میسر نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ تحصیل ہسپتال میں کئی سال گزر چکے ہیں ۔ڈیڈ ہاؤس کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا جس کے باعث دیگر میڈیکل کے مریضوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہسپتال فیروزوالہ کا معیار بہتر بنایا جائے اور موجودہ ایم۔ایس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ شہریوں کے مطابق ایم ۔ایس مریدکے اور فیروزوالہ کے ہسپتالوں میں بار بار تعینات ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہسپتال معیار بہتر نہ ہورہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1