قیام پاکستان کے سارے مخالفین وزیر اعظم کے ہمنواء ہیں،حمزہ قادری

قیام پاکستان کے سارے مخالفین وزیر اعظم کے ہمنواء ہیں،حمزہ قادری

لاہور(خبر نگار)انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے نائب ناظم حمزہ علی قادری اور صوبائی سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے سارے مخالفین وزیر اعظم کے ہمنواء ہیں۔ حکمران کرپشن بچاؤ موج اڑاؤ فارمولے پر عمل کررہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی ناکامی سے قوم مایوس ہے۔ حکمران قائد اعظم اور علامہ اقبال کے راستے سے ہٹ چکے ہیں۔ پاکستان کی محبت کو دوسری ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی ضلع قصور کے زیر اہتمام کنگن پور ضلعی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجمن کے قائدین نے کہا نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی جماعت کے قائد کو مخالفین پاکستان سے اتحادزیب نہیں دیتا۔ بھارت کی غیر رسمی جنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔بے حس حکمران عوام کے مسائل اور ملک کے مستقبل سے بے نیاز ہیں۔ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4