خواجہ سعدرفیق پر اعتزاز احسن کے الزامات بے بنیاد ہیں، میاں متین

خواجہ سعدرفیق پر اعتزاز احسن کے الزامات بے بنیاد ہیں، میاں متین

لاہور (پ ر) پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی اہمیت امن اور جنگی حالات میں کبھی کم نہیں ہوئی ہے، لیکن سابقہ حکومتوں نے اسے مسلسل نظر انداز کیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے پوری دلچسپی سے اس کی کارکردگی بحال کی ہے۔ ریلوے کو لوٹ مار کا مال سمجھ کر اس کی اراضی پر مافیا نے قبضہ کیا اور ریلوے کے افسران کی ملی بھگت سے بڑے بڑے فراڈ ہوئے۔ رائل پام بھی سابقہ آمر کی ملی بھگت سے اعلیٰ افسران کی قیمتی رہائشیں منہدم کرکے بنایا گیا اور افسوس کہ جس شخص کو نوازا گیا، اس نے ریلوے کو واجبات تک ادا نہ کئے۔ سعد رفیق کا رائل پام کا قبضہ ریلوے کو دلوانا جرأت مندانہ قدم ہے۔ اعتزاز احسن کو بھی چاہئے کہ مافیا گروپ کی وکالت نہ کریں۔ سعد رفیق اور آگے بڑھیں اور برقی تاروں کی چوری کی تحقیقات کروائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4