جی ایچ ایس اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا عید پر اعلیٰ صفائی کے انتظامات کرنے اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا اعزاز برقرار

جی ایچ ایس اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا عید پر اعلیٰ صفائی کے انتظامات کرنے اور ...

لاہور (پ ر) عید کے تینوں روز لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں بہترین صفائی کے انتظامات کروانے پر سٹیشن کمانڈر، سی ای او، ایڈیشنل سی ای او غلام حسین اینڈ سنز اور دیگر سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کی خصوصی مہم چلائی گئی جس میں عوامی شعور کو بیدار کرنے اور ہیلپ لائن کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا گیا جس سے صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے میں خاصی مدد ملی۔ جی ایچ ایس کے زیر اہتمام عیدالاضحی کے موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ میں صفائی کی اعلیٰ قیادت انتظامات کو عوام نے خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پورے کنٹونمنٹ بورڈ میں 16 کیمپ لگائے گئے اور صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے، اس میں تمام ملازمین نے دن رات محنت کرکے اس مہم کو کامیاب بنایا، اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4