مالیاتی اداروں کے نادہندہ 5افراد کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری

مالیاتی اداروں کے نادہندہ 5افراد کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے مالیاتی اداروں کے نادہندہ 5افراد کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے متعلقہ پولیس کو حکم دیا کہ پانچوں افراد کو گرفتارکرکے عدالت میں 18اکتوبر کو پیش کیا جائے۔بینکنگ عدالتوں میں یوبی ایل ،الائیڈ بینک اور فیصل بینک کی طرف سے نادہندہ افراد کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے جس میں مالیاتی اداروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 5افراد افضل، عنصر ، فیصل،زوالقرنیناور احمدنے قرض کے طور پر لاکھوں روپے کی رقم وصول کی لیکن بعد میں یہ رقم ادا نہیں کی جس کی وجہ سے مالیاتی اداروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ،عدالت نے دعوے پر نادہندہ افراد کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

جس پر عدالت نے گزشتہ روز ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4